انتظار
تم اگلی بار جب آنا مقرر وقت پر آنا
تمہارا منتظر کب سے
میں جس ٹیبل پہ بیٹھا ہوں
وہاں سے بائیں جانب گلاس ونڈو سے
میں اب تک گن چکا ہوں
پچھلے دس منٹوں میں باون گاڑیاں نکلی ہیں
ان میں دو سفاری پانچ آڈی دس انووا آٹھ ہونڈا دس ڈزایر اور سترہ چھوٹی کاریں تھیں
سڑک پر آتی جاتی گاڑیاں گنتے ہوئے بھی
وقت کٹتا ہی نہیں ٹھہرا ہوا سا ہے
تم اگلی بار جب آنا مقرر وقت پر آنا
تمہاری راہ تکتے جانے کتنی بار
میں اس ریستراں کی سیڑھیاں اترا چڑھا ہوں
ابھی پچھلے ہی موسم تک
سنہری دھوپ جب تک آخری زینے پہ پہنچی
تین بجتے تھے
مگر اب چار بجنے کو ہیں
لیکن دھوپ اب بھی تیسرے زینے پہ اٹکی ہے
تمہاری راہ تکتے بیت جاتے ہیں کئی موسم
تم اگلی بار جب آنا مقرر وقت پر آنا
میں پچھلی بار اس دیوار کے نیچے کھڑا تھا
تب یہاں پچھلی صدی کے راجسی کپڑوں میں لپٹی
رانیوں کے پوسٹر چسپاں تھے
لیکن اب کسی ماڈرن ہیروئن
کی کچھ تصویریں لٹکی ہیں
تمہاری راہ تکتے بیت جاتی ہیں کئی صدیاں
تم اگلی بار جب آنا مقرر وقت پر آنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.