قریہ و ساعت و دھڑکن کی قسم
ترے قدموں کی قسم پاؤں کے ناخن کی قسم
کر نہ پاؤں گا کسی طور تجھے دل سے جدا
تو مرا عشق ہے اور عشق سے ملتا ہے خدا
قریہ و ساعت و دھڑکن کے دریچے سے تو اب
آنکھ سے آنکھ ملا کھول کے یاقوت سے لب
صاحب عشق کا بھیجا ہوا فرمان سنا
مرا مطلب ہے مجھے عشق کا قرآن سنا
سورۂ نور کو چھو اور جبیں پر میری
اپنے ہی نام کو لکھ اور مرے ہاتھ کو تھام
اپنے ہاتھوں سے پلا آج مجھے عشق کا جام
اپنے ہاتھوں سے پلا آج مجھے عشق کا جام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.