اک جنگل میں ہوئے اکٹھے
سارے جانوروں کے بچے
بھیڑ نے اپنا للا بھیجا
گائے نے بھی بچھڑا بھیجا
کتے کا پلا بھی آیا
الو کا پٹھا بھی آیا
بکری نے بھی میمنے بھیجے
اور بلی نے بلوٹے بھیجے
مرغی کے چوزے بھی آئے
بطخ کے بچے بھی آئے
گھوڑے کا چالاک بچھیرا
بھینس کے کڑے کے ساتھ آیا
باز کبوتر کوا چڑیا
ہاتھی اونٹ عقاب اور شکرا
بندر شیر ہرن اور کچھوا
تیتر مور بٹیر اور بگلا
طوطا مینا فاختہ سب نے
اپنے اپنے بچے بھیجے
کہیں تھیں چیں چیں کہیں چیاؤں
کہیں تھی میں میں کہیں میاؤں
سب نے مل کر شور مچایا
اک خخیایا اک ممیایا
کوئی چیخا کوئی بھونکا
الو بھی سوتے میں چونکا
خوب یہ جلسہ چمکا یعنی
بات نہ سمجھا کوئی کسی کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.