Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جلا

MORE BYانجلا ہمیش

    زینب میں تیری باندی

    تو ایسی با حوصلہ

    اس شان سے جلتی زمین پر چلی

    کہ سچ کو ضرورت نہ رہی کسی حیل حجت کی

    تیرے لئے آسمانوں سے کوئی معجزہ نہیں اترا

    اجڑا ہوا گھر بے بضاعتی زمین و آسمان کی سختیاں

    اور تیری استقامت

    کہ اس قدر خوں ریزی کے بعد بھی یزیدی فتح کا خط نہ لے سکے

    کسی ایک فرد واحد سے نہیں

    تو ایک پورے غلط نظام کے مقابل تھی

    یہ وہ مقام تھا کہ تاریخ دانوں و محققین نے ہار جیت کے نظریات کو الگ انداز سے دیکھا

    تیری مامتا کو سلام زینب اپنے جگر گوشوں کا غم اٹھا کر خود کو ٹوٹنے نہیں دیا

    ایوانوں میں سر جوڑے بیٹھے اہل سیاست

    کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پاتے

    کہ بچوں کو ذبح کرنے والے

    انسان ہیں مسلمان ہیں

    زینب

    معصوم علی اصغر کو ذبح کرنے والوں کو

    تو نے خدا کا یہ فرمان باور کرایا تھا

    اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتا

    کربلا ایک راہ ہدایت

    روشنی ذرا سی درز کسی جھری سے داخل ہو کر

    پھیلے ہوئے اندھیرے پر غالب آ جاتی ہے

    اور تاریکی کو سویرے میں بدل دینے والے رب کو معلوم ہے

    کہ عشق کو باقی رکھنے کے لئے لہو سے آبیاری کی گئی

    لہو بہتا ہے

    تو زمیں زر خیز ہوتی ہے

    وہ طائف ہو کوفہ ہو یا میری بد نصیب زمین

    اندھا ہجوم ہاتھوں میں پتھر لئے

    جلا کو بجھا دیتا چاہتا ہے

    جلا جو دعا گو ہے

    معبود انہیں بخش دے یہ نہیں جانتے یہ کیا کر رہے ہیں

    جلا باطل کے ہاتھوں میں بیعت نہیں کرتی

    جلا مسیحا ہے

    مجھے مصلوب کرنے والو شقی القلب حکمرانو

    بھلا پھوٹتی کرنوں کو بھی کوئی صلیب دے سکا

    جلا زینب ہے

    جو جلے ہوئے اندھیروں کے بعد

    ہونے والی اجڑی صبح سے

    اس کٹھن مسافت کو طے کرتی ہے

    کہ بہت سی گھٹن اور ہزار صعوبتوں کے بعد

    ایک وہ مقام آتا ہے

    جو تخت کو نشان عبرت بنا دے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے