کاویری
دلچسپ معلومات
(تمل ناڈو کی ایک مشہور ندی)،(مطبوعہ ماہنامہ’’ساون‘‘ مدراس 1968)
تو اے کاویری ہے رشک رود نیل
تیری اک اک موج موج سلسبیل
پڑ رہا ہے تجھ پہ عکس جبرئیل
تجھ سے ہے سیراب گلزار خلیل
آج بھی حوران جنت بے شمار
دیکھ کر تجھ کو قطار اندر قطار
روز آتی ہیں نہانے کے لئے
رقص کا طوفاں اٹھانے کے لئے
نور کا دریا بہانے کے لئے
نغمۂ فردوس گانے کے لئے
خضر کو ہے آب حیواں پر غرور
فیض جاری ہے ترا نزدیک و دور
تیرا ہر قطرہ ہے بحر بیکراں
جس میں پنہاں ہیں ہزاروں ندیاں
تیرا نغمہ گا رہا ہے ہر کساں
جس سے پیہم رقص میں ہے آسماں
تیرے دم سے ہیں یہ سب گل کاریاں
لہلہاتی ہیں جو ساری کھیتیاں
بیل بوٹے اور ہر شاخ و شجر
گلشن ہستی کا ہر برگ و ثمر
بلبل و قمری و شاہیں بے خطر
سب پرندے اور چرندے بہرہ ور
مفلس و محتاج ہوں یا اہل زر
ظالم و مظلوم ہوں یا تاجور
سب پہ تیرا فیض یکساں ہے مدام
تیرے آگے ایک ہیں آقا غلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.