کشمش
فائیبر سے بھرپور ہے کشمش
سستی کرتی دور ہے کشمش
نظر کو بہتر کر دیتی ہے
جسم کو گوشت سے بھر دیتی ہے
خشک ہوں جب انگور ہے بنتی
کافی عرصہ ہے پھر چلتی
رنگت اس کی سبز سنہری
کہیں دکھے یہ بھوری گہری
تھوڑی سی روزانہ کھاؤ
فائدہ اس کا پھر تم پاؤ
دلیے میں یا حلوے اندر
دیکھو اس کے جلوے اندر
تیز بخار کو ہلکا کر دے
جسم میں فوراً چستی بھر دے
موتی جیسے دانت ہوں اس سے
صاف ہماری آنت ہو اس سے
کمی لہو کی دور کرے تو
کام میں یہ مجبور کرے تو
شب بھر پانی میں یہ ڈالو
صبح سویرے اس کو کھا لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.