Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ماں کا حق

MORE BYمرتضیٰ ساحل تسلیمی

    سوچتا ہوں اپنی ماں کا حق ادا کیسے کروں

    میری عزت میری عظمت کا سبب ہے میری ماں

    میری نعمت میری دولت ہے وہی اک مہرباں

    باعث رحمت ہے وہ میرے لیے جنت نشاں

    کیوں نہ پھر جی جان سے اس ذات کی خدمت کروں

    میری پیدائش پہ تکلیفیں اٹھائیں بے شمار

    میں ہوا بھوکا تو دودھ اپنا پلایا بار بار

    مجھ کو سینے سے لگا کر ہی اسے ملتا قرار

    وہ سراپا مامتا ہے اور اس کو کیا کہوں

    دن کو دن اس نے نہ سمجھا اور نہ سمجھا شب کو شب

    میری بیماری میں اس کا حال ہو جاتا عجب

    وہ دعا کر کے دوا کر کے بھی ڈرتی بے سبب

    چھین لیتی میری بیماری غرض صبر و سکوں

    میں شرارت بھی اگر کرتا تو وہ کرتی تھی پیار

    میں ستاتا بھی تو وہ کرتی تھی جاں مجھ پر نثار

    الغرض تھی میرے دم سے زیست اس کی پر بہار

    اس کی الفت اس کی شفقت کا بیاں میں کیا کروں

    سایۂ شفقت میں اس کے ہو گیا اب میں بڑا

    اب سمجھ سکتا ہوں اپنے حق میں اچھا اور برا

    جانتا ہوں خوب میں فرماں رسول اللہ کا

    میں سوائے کفر کے ہر حکم اس کا مان لوں

    اے خدائے دو جہاں اے مالک روز جزا

    حق ادا کرتا رہوں ماں باپ کا احباب کا

    دوسروں کو بھی مری جیسی سعادت کر عطا

    میں کہ ساحلؔ گرچہ تیرا بندۂ ناچیز ہوں

    سوچتا ہوں اپنی ماں کا حق ادا کیسے کروں

    مأخذ:

    پھول اور کلیاں (Pg. 19)

    • مصنف: مرتضیٰ ساحل تسلیمی
      • ناشر: مرتضیٰ ساحل تسلیمی
      • سن اشاعت: 2003

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے