Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

منحوسیت

MORE BYپرنو مشرا تیجس

    میں جس کے ساتھ ہوتا ہوں

    وہ پہلے ٹھیک ہوتا ہے

    پھر اس کے بعد میرا عکس اس پر حاوی ہوتا ہے

    وہ میرا دوست بنتا ہے

    ہم اک عرصے تلک پھر زندگی کو ساتھ جیتے ہیں

    میں اس پر اور حاوی اور حاوی روز ہوتا ہوں

    وہ آخر کار خود کو ہار جاتا ہے

    تم اس کو ایسے سمجھو دوست

    وہ میرا آئنہ بن کر ہمیشہ ساتھ چلتا ہے

    سو اپنے آئنے پر میں وہی سب ظلم کرتا ہوں

    جو اپنے ساتھ میں ہر لمحہ کرتا ہوں

    خدا ویسے تو مجھ سے دور رہ کر آسمانوں میں

    بڑی حسرت سے لٹنے کا تماشہ دیکھتا ہی ہے

    مگر ایسے برے وقتوں میں میرا ساتھ دیتا ہے

    میں اس کی ساری خوشیوں کو نگل جاتا ہوں میرے دوست

    جو ہر لمحہ مجھے بھگوان کہتا ہے

    تمہیں معلوم پل سے کود کر اک دوست نے میرے

    مرے حصہ کی جا کر خودکشی کر لی

    میں اپنی ہی بتاؤں تو میں پچھلے پانچ سالوں سے

    سکوں کا ایک لمحہ جی نہیں پایا

    مرے جتنے بھی اپنے ہیں عذابوں سے گھرے رہتے

    مجھے شیطان ہونے کا گماں اکثر ستاتا ہے

    سو میرے دوست مجھ سے دور ہٹ کر بات کرنا تم

    وگرنہ میرے حصہ کے ذرا سے غم

    کہیں منحوسیت بن کر تمہارے ساتھ چل نکلے

    تو بیٹھے آسمانوں کے فرشتے بھی

    بہت ممکن ہے مشکل سے تمہیں مجھ سے بچا پائیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے