منت
کسی مندر میں
یا درگاہ میں
میں نے کبھی منت نہیں مانگی
کوئی دھاگا نہیں باندھا
مری جتنی بھی منت اور منت ہیں
تمہیں سے ہیں
ہر اک منت پہ
ہونٹوں پر
نئے اک شعر کا مضموں ابھرتا ہے
تمہارا نام
آیت کی طرح ہونٹوں پہ آتا ہے
تلاوت ہوتی جاتی ہے
مقدس نام پر
منت کے دھاگوں کی طرح
اشعار کی گرہیں لگا کر چھوڑ دیتا ہوں
دعا گو ہوں
کبھی تو میری منت پوری ہوگی
کسی دن تو مری غزلیں لبوں پر تم سجاؤ گی
کسی دن تو مرے اشعار کی یہ ساری گرہیں کھول دو گی
اور یہ منت کے دھاگے
توڑ دو گی تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.