Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مفاہمت

MORE BYاختر الایمان

    جب اس کا بوسہ لیتا تھا سگریٹ کی بو نتھنوں میں گھس جاتی تھی

    میں تمباکو نوشی کو اک عیب سمجھتا آیا ہوں

    لیکن اب میں عادی ہوں، یہ میری ذات کا حصہ ہے

    وہ بھی میرے دانتوں کی بد رنگی سے مانوس ہے، ان کی عادی ہے

    جب ہم دونوں ملتے ہیں، لفظوں سے بیگانہ سے ہو جاتے ہیں

    کمرے میں کچھ سانسیں اور پسینے کی بو، تنہائی رہ جاتی ہے!

    ہم دونوں شاید مردہ ہیں احساس کا چشمہ سوکھا ہے

    یا پھر شاید ایسا ہے یہ افسانہ بوسیدہ ہے

    درد زہ سے زیست یونہی ہلکان تڑپتی رہتی ہے

    نئے مسیحا آتے ہیں اور سولی پر چڑھ جاتے ہیں

    اک مٹیالا انسان صفوں کو چیر کے آگے بڑھتا ہے اور منبر سے چلاتا ہے

    ہم مصلوب کے وارث ہیں یہ خون ہمارا ورثہ ہے

    اور وہ سب آدرش، وہ سب جو وجہ ملامت ٹھہرا تھا

    اس مٹیالے شخص کے گہرے معدے میں کھپ جاتا ہے

    پھر تفسیروں اور تاویلوں کی شکل میں باہر آتا ہے

    یہ تاویلیں مجبوروں کا اک موہوم سہارا ہیں

    یا شاید سب کا سہارا ہیں

    یونہی میں آدرش انسان کا جویا ہوں

    سب ہی سپنے دیکھتے ہیں خوابوں میں ہوا میں اڑتے ہیں

    پھر اک منزل آتی ہے جب پھوٹ پھوٹ کر روتے ہیں

    شاخوں کی طرح ٹوٹتے ہیں

    اک روح جان و دل کو جو دنیا میں سب سے بڑھ کر ہے پا لیتے ہیں

    پھر اس سے نفرت کرتے ہیں گو پھر بھی محبت کرتے ہیں!

    میں اس سے نفرت کرتا ہوں وہ مجھ کو نیچ سمجھتی ہے

    لیکن جب ہم ملتے ہیں تنہائی میں تاریکی میں

    دونوں ایسے ہو جاتے ہیں جیسے آغشتہ مٹی ہیں

    نفرت ضم ہو جاتی ہے اک سناٹا رہ جاتا ہے

    سناٹا تخلیق زمیں کے بعد جو ہر سو طاری تھا

    ہم دونوں ٹوٹتے رہتے ہیں جیسے ہم کچی شاخیں ہیں

    خوابوں کا ذکر نہیں کرتے دونوں نے کبھی جو دیکھتے تھے

    خوشیوں کا ذکر نہیں کرتے جو کب کی سپرد خاک ہوئیں

    بس دونوں ٹوٹتے رہتے ہیں

    میں بادہ نوشی پر مائل ہوں، وہ سگریٹ پیتی رہتی ہے

    اک سناٹے کی چادر میں ہم دونوں لپٹے جاتے ہیں

    ہم دونوں ٹوٹتے رہتے ہیں جیسے ہم کچی شاخیں ہیں!

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے