مسکراتی ہوئی فضا ہو تم
مسکراتی ہوئی فضا ہو تم
گنگناتی ہوئی ہوا ہو تم
سرد لمحوں میں گھل رہی جیسے
ریشمی دھوپ کی ادا ہو تم
شام ہو جیسے جگنوؤں سے بھری
یا شب وصل کی سدا ہو تم
آسماں ہے یا تمہارا آنچل
یہ گھٹا ہے یا تمہارا کاجل
ادھ جگی رات میں بارش جیسے
چھنچھناتی ہے تمہاری پائل
یہ صبا ہے یا تیری خوشبو ہے
یہ نشہ ہے یا تیرا جادو ہے
ہے ترا حسن زندگی میری
ہے ترا عشق بندگی میری
تجھ سے یہ کائنات روشن ہے
تجھ سے میری حیات روشن ہے
میں جو دل ہوں تو میری دھڑکن ہے
تو مرا ظرف تو مرا فن ہے
میری سانسوں میں جستجو تیری
میری آنکھوں میں آرزو تیری
تو مری چاہتوں کا منظر ہے
میں ہوں صحرا تو تو سمندر ہے
میں خواب ہوں تو رنگ ہے شاید
تو میرے سنگ سنگ ہے شاید
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.