Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نالۂ فراق

علامہ اقبال

نالۂ فراق

علامہ اقبال

MORE BYعلامہ اقبال

    دلچسپ معلومات

    ( آرنلڈ کي ياد ميں (حصہ اول : 1905 تک ( بانگ درا) آرنالڈ کی یاد میں) یہ نظم اقبال نے اپنے شفیق استاد ڈاکٹر آرنالڈ کی یاد میں لکھی تھی ۔ مولانا سید میر حسن نے جس طرح اقبال کو فارسی ادب اور شعرو سخن کا شیدائی بنا دیا تھا اسی طرح آرنالڈ انے بھی اقبال کو فلسفہ کا گرویدہ کیا ۔۔)

    جا بسا مغرب میں آخر اے مکاں تیرا مکیں

    آہ! مشرق کی پسند آئی نہ اس کو سرزمیں

    آ گیا آج اس صداقت کا مرے دل کو یقیں

    ظلمت شب سے ضیائے روز فرقت کم نہیں

    ''تاز آغوش وداعش داغ حیرت چیدہ است

    ہمچو شمع کشتہ درچشم نگہ خوابیدہ است''

    کشتۂ عزلت ہوں آبادی میں گھبراتا ہوں میں

    شہر سے سودا کی شدت میں نکل جاتا ہوں میں

    یاد ایام سلف سے دل کو تڑپاتا ہوں میں

    بہر تسکیں تیری جانب دوڑتا آتا ہوں میں

    آنکھ کو مانوس ہے تیرے در و دیوار سے

    اجنبیت ہے مگر پیدا مری رفتار سے

    ذرہ میرے دل کا خورشید آشنا ہونے کو تھا

    آئنہ ٹوٹا ہوا عالم نما ہونے کو تھا

    نخل میری آرزوؤں کا ہرا ہونے کو تھا

    آہ! کیا جانے کوئی میں کیا سے کیا ہونے کو تھا!

    ابر رحمت دامن ازگلزار من برچید و رفت

    اندکے برغنچہ ہائے آرزو بارید و رفت

    تو کہاں ہے اے کلیم ذرۂ سینائے علم!

    تھی تری موج نفس باد نشاط افزائے علم

    اب کہاں وہ شوق رہ پیمائی صحرائے علم

    تیرے دم سے تھا ہمارے سر میں بھی سودائے علم

    ''شور لیلیٰ کو کہ باز آرائش سودا کند

    خاک مجنوں را غبار خاطر صحرا کند''

    کھول دے گا دشت وحشت عقدۂ تقدیر کو

    توڑ کر پہنچوں گا میں پنجاب کی زنجیر کو

    دیکھتا ہے دیدۂ حیراں تری تصویر کو

    کیا تسلی ہو مگر گرویدۂ تقریر کو

    ''تاب گویائی نہیں رکھتا دہن تصویر کا

    خامشی کہتے ہیں جس کو ہے سخن تصویر کا''

    مأخذ:

    کلیات اقبال (Pg. 77)

    • مصنف: علامہ اقبال
      • اشاعت: 2014
      • ناشر: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس،دہلی
      • سن اشاعت: 2014

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے