نئی نسل کے نام
اب تناور درخت کتنے ہیں
انگلیوں پر میں گن کے بتلا دوں
شہر تو خالی ہوتا جاتا ہے
ان مقدس قدیم پیڑوں سے
جن کے سائے میں گیان ملتا ہے
اس سے پہلے کہ یہ جو باقی ہیں
اکا دکا گھنے پرانے پیڑ
ان کا سایہ بھی سر سے اٹھ جائے
اور ان کی جگہ بلند ترین
اک عمارت کہیں سے اگ آئے
میرا سنجیدہ مشورہ یہ ہے
تھوڑی زحمت کیا کرو پیارے
تم گھڑی دو گھڑی وہاں جا کر
آکسیجن لیا کرو پیارے
اس میں کچھ خرچ تو نہیں ہوتا
- کتاب : ایک دیا اور ایک پھول (Pg. 161)
- Author :عشرت آفریں
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.