aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نظم اپنوں کی تلاش

ریاض توحیدی

نظم اپنوں کی تلاش

ریاض توحیدی

MORE BYریاض توحیدی

    اس نے جب پہلا حملہ کیا

    تو میں چپ رہا

    کیونکہ میں محفوظ تھا

    اس نے جب دوسرا حملہ کیا

    تو میں تھوڑا سا سوچنے لگا لیکن چپ رہا

    کیونکہ میں محفوظ تھا

    پھر میری خود غرضی نے مجھے بے حس کر دیا

    وہ لگاتار حملہ کرتا رہا اور

    میں لگاتار خود کو محفوظ سمجھ کر چپ رہا

    نہ صرف چپ رہا بلکہ

    ہمیشہ اپنے ہی لوگوں کو

    جذباتی اور بے صبر کہتا رہا

    مگر

    اب جبکہ میری خود ساختہ سوچ کے ساتھ ساتھ

    میری گردن بھی اپنی مرضی سے ہل نہیں سکتی ہے

    تو میرا ضمیر بار بار کوس رہا ہے

    کہ تو نہ اب اپنوں کا رہا نہ غیروں کا

    کیونکہ تو اپنوں کی خوبیوں کو نظر انداز کرتا رہا

    اور غیروں کی خامیوں کو بہانہ بازی سے پسند کرتا رہا

    اب میرا وجود گم ہو چکا ہے

    کیونکہ

    میں اپنوں سے دور ہو کر سراب کے چشموں میں

    اپنوں کی صورتیں تلاش کر رہا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے