نراشا
تعبیروں کو روٹھا پا کر
سپنے بننا چھوڑ دیا ہے
خوشیاں مجھ کو راس نہ آئیں
غم سے رشتہ جوڑ لیا ہے
اب کس کو فرصت ہے اتنی
کون کسی کے غم میں روئے
سب ہیں اپنی اپنی دھن میں
سب ہیں اپنے غم میں کھوئے
پیار بڑھانا پیار نبھانا
آج کوئی دستور نہیں ہے
دل سے خوشیوں کا رشتہ ہو
دنیا کو منظور نہیں ہے
خود میں گم صم دنیا ساری
کہنے سننے سے بیزاری
اپنی بپتا کس کو سناؤں
بوجھ ہے میرے من پر بھاری
پیار کی من میں آشا لے کر
دوارے دوارے گھوم لیا ہے
تعبیروں کو روٹھا پا کر
سپنے بننا چھوڑ دیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.