محبت پنکھ دیتی ہے
محبت روح کی ساتھی
محبت آسمانی شے
جسے دامن میں لیتی ہے
اسے پرواز دیتی ہے
کبھی قیدی نہیں رکھتی
محبت پنکھ دیتی ہے
محبت ہم بھی کرتے ہیں
یہ الفت ہم بھی رکھتے ہیں
تو یہ دل کا تقاضا ہے
کہ تیری روح میری چاہتوں
کے آسمانوں میں
سدا آزاد رہ پائے
مری چوکھٹ پہ گر آئے
تو اپنے سوز میں آئے
مری آنکھوں میں گر جھانکے
تو اپنی ذات نہ کھوئے
ہمیں تم سے محبت ہے
تمہیں ہم پنکھ دیتے ہیں
تمہیں آزاد کرتے ہیں
کرو پرواز میری جاں
مری الفت کے دامن میں
ہزاروں آسمانوں کی مسافت
راہ تکتی ہے
محبت پنکھ دیتی ہے
تمہیں ہم پنکھ دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.