Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پیام مسرت

اسرار جامعی

پیام مسرت

اسرار جامعی

MORE BYاسرار جامعی

    بچپن کے ایک دوست مرے گھر پہ آئے تھے

    میرے لئے پیام مسرت وہ لائے تھے

    یعنی کہ ان کے بیٹے کی شادی میں جاؤں میں

    اور ساتھ ان کے مرغ مسلم اڑاؤں میں

    میں نے کہا کہ آپ تکلف نہ کیجیے

    مشغول ہوں میں آپ مجھے بخش دیجئے

    بولے برات آپ نہیں جائیں گے اگر

    سن لیجئے نہ جاؤں گا سمدھی کے میں بھی گھر

    یہ بات سن کے میں بھی مروت میں پڑ گیا

    کی عرض ہے قبول مجھے حکم آپ کا

    خوش ہو کے میرے دوست نے اک لسٹ دی تھما

    شجرہ تھا خاندان کا جس میں لکھا ہوا

    بولے کہ نور چشم کا سہرا لکھیں جناب

    مصرعوں میں جن کے نام ہر اک فٹ کریں جناب

    میں نے کہا کہ بھائی مرے ایسی شرط پر

    ممکن نہیں کہ لکھ سکوں میں سہرۂ پسر

    اس لسٹ میں تو سیکڑوں لوگوں کے نام ہیں

    سب نام ایک بحر میں کیسے کھپاؤں میں

    کھیتی میں شعر کی نہیں ممکن ہے ہل چلے

    بحر رجز میں یعنی کہ بحر رمل چلے

    بولے وہ آ کے طیش میں بس جانے دیجئے

    مت جائیے برات اب آرام کیجیے

    مأخذ:

    (Pg. 80)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے