پیارے بچے
دبلے بچے موٹے بچے
کالے ہوں یا گورے بچے
بچے تو بچے ہوتے ہیں
یہ من کے سچے ہوتے ہیں
باتیں ان کی پیاری پیاری
صورت ان کی نیاری نیاری
ان کی کوئی ذات نہ پات
کھیلتے ہیں یہ سب کے ساتھ
یہ کیا جانیں بھید اور بھاؤ
یہ تو ہیں کاغذ کی ناؤ
جس پانی میں انہیں بہا دو
تم جو چاہو راہ دکھا دو
عقل کے یہ کچے ہوتے ہیں
یہ من کے سچے ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.