پیاری پیاری سبزیاں
دیکھ کیسی پیاری پیاری سبزیاں
ہیں بڑی رنگین ساری سبزیاں
کدو کھاتے تھے حضور پاک بھی
ٹھنڈا ٹھنڈا ہے اسے کھائیں سبھی
بادشاہ آلو ہے اس کی بات کیا
رب نے ہم کو دی ہے یہ سوغات کیا
لان سے میں نے اتاری بھنڈیاں
جب پکی تھیں کیا کراری بھنڈیاں
کیا مزے کا ہے کریلا کیا کہوں
ڈھال بیماری کی کر دے صاف خوں
نیند لائیں اور دیں یہ لوریاں
جب بھی کھائیں ہم مزے کی توریاں
موتیوں سے ہیں مٹر سالن بناؤ
کیا مزے کا ہوتا ہے اس کا پلاؤ
پھول گوبھی سردیوں میں ہی ملے
سامنے پک کر جو آئے من کھلے
سبز پالک اور وہ سرسوں کا ساگ
ساتھ مکھن اور مکئی واہ واہ جناب
سینک کر بھرتا بنے بینگن کا خوب
کھائے جو بھی ذائقے میں جائے ڈوب
مرچ شملہ پھول گوبھی کو ملا
آلو گاجر سبز میتھی کیا مزہ
پیاز کھیرے اور ٹماٹر کا سلاد
ساتھ لو لیموں بڑا آئے سواد
ان میں پوشیدہ خزانے کیا سے کیا
سبزیاں ملتی ہیں ہم کو جابجا
تندرستی اور یہ صحت کا نام
کھاؤ اور بیماریوں کو ہو سلام
دیکھ کر ان کو نہ منہ کو موڑیئے
رابطہ اب سبزیوں سے جوڑئیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.