شور
مرے سائباں پر
اترتی ہوئی دھوپ خاموش تھی
اور
ساکت فضا
ڈھونڈھتی تھی صدائیں
عجب حال تھا
زندگی سے بہت فاصلے پر تھیں
زندہ ہوائیں
مگر جانے کس سمت سے
ایک آواز آئی کہ
صوت و صدا کس لئے چاہتے ہو
سکوت مقدس کو تم
زندگی کیوں نہیں جانتے ہو
کہ
ہنگامۂ ہا و ہو کچھ نہیں ہے
اسے کیوں نہیں مانتے ہو
مسلسل یہ آواز آنے لگی ہے
مسلسل یہ آواز آنے لگی ہے
مرے سائباں میں
عجب ایک ہنگامۂ ہا و ہو
ایک عجب شور طوفاں جگانے لگی ہے
مسلسل یہ آواز آنے لگی ہے
مسلسل یہ آواز آنے لگی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.