تشویش
آج آنکھوں میں تمہاری یہ اداسی کیوں ہے
دل لرزتا ہے مرا دیکھ کے مایوس تمہیں
دھڑکنیں دل کی بہت تیز ہوئی جاتی ہیں
یہ پریشان نظر اور یہ ویراں آنکھیں
میرے حق میں تو ستم خیز ہوئی جاتی ہیں
ہو نہ ہو دل پہ تمہارے کوئی آفت آئی
بات کیا ہے جسے کہتے ہوئے رک جاتی ہو
مجھ سے غم اپنا چھپا لینے کی کوشش میں تم
اور بھی مجھ کو پریشان نظر آتی ہو
کیا تمہیں مجھ سے بچھڑنے کا خیال آیا ہے
ایسی باتوں کو کبھی دل میں نہ آنے دینا
میں کبھی تم سے بچھڑ جاؤں یہ ممکن ہی نہیں
آج تم مجھ سے تمہاری ہی قسم لے لینا
آج آنکھوں میں تمہاری یہ اداسی کیوں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.