Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تھانٹو فوبیا

بال موہن پانڈے

تھانٹو فوبیا

بال موہن پانڈے

MORE BYبال موہن پانڈے

    رات کسی کے

    بوڑھے باپ کے مر جانے کی خبر سنی تو

    دکھ سے زیادہ

    خوف نے دل میں جگہ بنائی

    اشکوں سے پہلے آنکھوں میں

    دو چہروں کا عکس پڑ گیا

    جو اس وقت بغل والے کمرے میں شاید گہری نیند میں سوئے ہوں گے

    تب مجھ کو محسوس ہوا

    کہ اب میں ایسی عمر میں پاؤں بڑھانے والا ہوں

    جس میں یہ خوف اٹل ہے

    کتنے دیگر احساسات کا رد عمل ہے

    ہر پل ذہن میں آج یا کل ہے

    عام مرض سے بڑھ کر لگنے لگتی ہے ہر اک بیماری

    کانوں میں کچھ الگ طرح سے پڑتی ہیں کھانسی کی صدائیں

    اس پہ ستم تو یہ ہے موہنؔ

    مجھ کو دلاسہ دینے والے

    مجھ کو سہارا دینے والے

    بیچ بھنور سے ساحل تک پہنچانے والے

    دھند چھانٹ کے مجھ کو راہ دکھانے والے

    میرے سارے دوست

    بھی میری عمر کے ہی ہیں

    اور ان کے ماں باپ بھی اتنے ہی بوڑھے ہیں

    جتنے میرے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے