Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دی لاسٹ سیمورائی

کامران نفیس

دی لاسٹ سیمورائی

کامران نفیس

MORE BYکامران نفیس

    گواہ رہنا

    یہ پست قامت کریہہ چہروں گھمنڈ لہجوں سسکتی سرگوشیوں کے حامل

    مرے قبیلے کے سورما سب

    نجس اکھاڑوں میں اپنے لاغر نحیف جسموں کو چاٹتے ہیں

    مرے قبیلے کے فلسفہ گر

    غلیظ فاسد رطوبتوں سے بھری ٹپکتی سراب سوچوں سے کام لے کر عجیب منطق تراشتے ہیں

    یہ فلسفہ گر صدا و آہنگ و حرف و معنی کو زخم دے کر لہو کا کچا کھرنڈ دانتوں سے نوچتے ہیں

    گواہ رہنا

    کہ شہر بے فیض میں نمو کا کوئی حوالہ بھی معتبر نئیں

    لہو میں لتھڑی بریدہ لاشوں کا غم اٹھاتے

    اداس چہروں غبار جسموں سے زندگی کا ذرا گزر نئیں

    کہ ایسے بے مہر آب و گل میں

    بلکتے لہجوں اچاٹ نیندوں ادھورے خوابوں کے دکھ اٹھائے

    فصیل شورش پہ سانس روکے قدم جمائے

    افق کے متوازی چلنے والوں میں ایک تھا وہ

    اور ایک ہی تھا

    جو پست و بالا کے سب مناظر نظر میں رکھے

    گھٹن بھرے حبس موسموں کی سیاہ سازش سے

    شہر بے فیض کو بچانے نکل پڑا تھا

    قبیلے والو گواہ رہنا

    ابد سے امکان بے مکانی

    شروع و آخر سے اپنی پہچاں کی جستجو کا وہ ایک وارث

    فصیل شورش کے خستہ زینے خراب گنبد

    تباہ میناروں ٹوٹے برجوں کے اس کھنڈر میں

    افق کے متوازی چار اطراف چلنے والے

    عذاب تیروں کو اپنے سینے پہ سہتے سہتے

    نڈھال ہجرت کی آخری حد پہ جا چکا ہے

    وہ اپنے اجداد کی روایت کا نام لیوا

    بہت بلندی پہ جا چکا ہے

    قبیلے والو گواہ رہنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے