Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ٹھیک ہے شہر میں

محمد احمد

ٹھیک ہے شہر میں

محمد احمد

MORE BYمحمد احمد

    ٹھیک ہے شہر میں

    قتل و غارت گری کی نئی لہر ہے

    پر نئی بات کیا

    یہ تو معمول ہے

    ٹھیک ہے کہ کئی بے گناہ

    آگ اور خون کے کھیل میں زندگی ہار کر

    جینے والوں کے بھی حوصلے لے گئے

    اور پسماندگاں دیکھتے رہ گئے

    یہ بھی معمول ہے

    شہر اب پھر سے مصروف و مشغول ہے

    ٹھیک ہے کہ ستم کالی آندھی کی مانند چھایا رہا

    کتنی صبحوں پہ ظلمت کا سایہ رہا

    کتنے دن تک ہوا نوحہ خوانی کی خواہش میں گھٹتی رہی

    اور دھرتی کے سینے سے کتنے دنوں ہوک اٹھتی رہی

    کتنے دن سے یہاں عافیت کا چمن خاک ہے دھول ہے

    ٹھیک ہے کہ پس پشت رکھے ہوئے خون آلود ہاتھ

    میرا رہبر ہی تھا جو محبت کا پرچار کرتا رہا

    دل ہی دل میں کہیں مسکراتا رہا

    اور نقاب اپنے چہرے پر اوڑھے ہوئے

    مرنے والوں کا ماتم بھی کرتا رہا

    یہ نفاق طرحدار اہل ستم تو روایت میں صدیوں سے منقول ہے

    اور معمول ہے

    پر مجھے کیا پڑی

    ہاں مجھے کیا پڑی

    کہ میں سوچوں یہاں کون ظالم ہے اور کون مظلوم ہے

    کون قاتل ہے اور کون مقتول ہے

    جس پہ گولی چلی وہ مرا سر نہ تھا

    آگ جس کو لگی وہ مرا گھر نہ تھا

    پھر مجھے کیا پڑی

    ہاں مجھے کیا پڑی کہ میں سوچوں جو بستی میں افتاد ہے کس کی ایجاد ہے

    میرا دل اپنی دنیا میں مشغول ہے

    میری دنیا میں سب حسب معمول ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے