ٹائٹینک
دبستان اردو کے گہرے سمندر کی
تہہ میں سے اک دن
مری نظم غوطہ زنوں کو ملے گی
وہی نظم جو میں نے تم پر لکھی ہے
پھر اس نظم کے راستے لوگ ہم تک پہنچنے لگیں گے
تمہیں بھی تصور میں لانے لگیں گے
مجھے بھی تصور میں لانے لگیں گے
پھر اک دن
ہماری کہانی پہ فلمیں بنیں گی
محبت کے رستے میں
چاہے سماجی معاشی
یا دینی مسائل کے
تودے تباہی مچا دیں
میں ہر فلم کے آخری سین میں
تم کو زندہ رکھوں گا
بھلے میرے سینے میں
برفیلے لفظوں کی تہہ جم چکی ہو
میں پھر بھی تمہارے لیے سانس لوں گا
میں نظمیں لکھوں گا
میں تم سے محبت نبھاتا رہوں گا
تمہیں ڈوبنے سے بچاتا رہوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.