aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم مجھے ڈھونڈتے رہے

عذرا عباس

تم مجھے ڈھونڈتے رہے

عذرا عباس

MORE BYعذرا عباس

    اور میں تمہیں

    اس چھپن چھپائی میں

    ہم یہ ہی بھول گئے

    ہم کسے ڈھونڈھ رہے تھے

    ایک بار ہم راستے میں ملے تھے

    لیکن تم نے مجھے نہیں پہچانا

    میں بھی بھول گئی کہ میں تم کو ہی تو تلاش کر رہی تھی

    ہم تلاش کے ایک ہی دائرے میں گھومتے رہے

    ساری زندگی گزر گئی

    تم کو یاد ہو

    شاید نہیں

    ہم ایک کیفے میں بھی ملے تھے

    اور ایک سڑک پر اور ایک کمرے میں

    اور ایک گھر میں

    اور وہاں جہاں میں تھک گئی تھی

    تم کو ڈھونڈتے ڈھونڈھے

    اتنی اتنی کہ میری سانس پھولنے لگی

    ہاں وہیں میں نے ارادہ ترک کر دیا

    تمہیں ڈھونڈنے کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے