وہ اور میں
اجنبی نے میری اداسی کی
وجہ مجھ سے دریافت کی تھی
میں کوئی جواب نہ دے سکا
تو مجھ پر یکایک یہ انکشاف ہوا
کہ سوا پوچھنے والا
کوئی اجنبی نہیں تھا
مری رفیق حیات نے مجھ سے
یہ استفسار کیا تھا
یہ خوف مجھے مسلسل
خاموش رکھے ہوئے ہے
کہ جب افسردگی کی موج سیاہ
اس کو اپنے حلقۂ زنجیر میں گھیر لے گی
اور سب راہیں
مسدود ہو جائیں گی
تو میں کس منہ سے
کہوں تراشیدہ متوازن محفلوں میں
اس سے وہی سوال پوچھوں گا
جس کا میں خود
کوئی جواب نہیں دے سکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.