مہربانی پہ تری یاد کی قرباں جاؤں
یاد جاناں کا کوئی وقت مقرر تو نہیں ہے لیکن
بارہا دل کے فسوں خانے میں
شام کے بعد تری یاد آئی
شام اس یاد کی سوغات کے ساتھ اے ہمدم
بصد ایثار و خلوص اور بھی تحفے لائی
درد دل لائی
کہ دل صورت سیماب مچل کر دکھلائے
خوف جاں لائی
کہ جاں تن کے دریچوں کو ہلا کر رکھ دے
بعد ازاں
سوز نہاں وحشت جاں اشک رواں بھی لائی
اور پھر سرخیٔ خوں میں ڈوبا
لوح ہستی لئے ایک نشاں بھی لائی
مہربانی پہ تری یاد کی قرباں جاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.