زمانے
تیری آنکھوں سے سبھی رنگ آنسوؤں کی مثل بہتے جا رہے ہیں
تیری آنکھیں
ایک دن بے رنگ ہوں گی
تیری آنکھوں میں خلا بھرنے لگے گا
اور پھر کچھ لوگ ہم یا ہم نہیں
انگار جیسی دکھنے والی تیری آنکھوں میں دوبارہ پتھروں سے آگ روشن کرنے کی کوشش کریں گے
تیری آنکھوں کو دوبارہ رنگ و روغن سے بھریں گے
اور پھر کیا
رنگ پھر بہتے رہیں گے
اور خلا بھرتا رہے گا
سلسلہ چلتا رہے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.