Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aadil Rahi's Photo'

عادل راہی

1993 | یوتمال, انڈیا

عادل راہی کے اشعار

356
Favorite

باعتبار

تشنگی آ تجھے دریا کے حوالے کر دوں

تجھ کو اس حال میں پیاسا نہیں دیکھا جاتا

تمہارے بعد یہ غم بھی اٹھانا پڑتا ہے

خوشی ملے نہ ملے مسکرانا پڑتا ہے

تم مرا نام و نسب پوچھ رہے ہو سب سے

عشق ہو جائے تو شجرہ نہیں دیکھا جاتا

عمر بھر ان سے تعلق نہیں ٹوٹا کرتا

ایسے کچھ لوگ ہیں جو دل میں اتر جاتے ہیں

انہیں یقیں کہ کوئی رنج و غم نہیں مجھ کو

مجھے بھرم کہ مرا مسئلہ سمجھتے ہیں

تم اپنی تباہی کا ماتم تو کر لو

مرے حال پر مسکرانے سے پہلے

بس اک یہی تو خرابی ہے اس کی فطرت میں

وہ مجھ کو یاد تو کرتا ہے پر ضرورت میں

سب کو دل کا راز بتانا ٹھیک نہیں

دنیا داری دنیا داری ہوتی ہے

تمہارے غم کی اداسی قلیل کرتے ہوئے

میں جی رہا ہوں محبت طویل کرتے ہوئے

پتہ کیسے ہوں آخر ہجر کے اسباب دنیا کو

ترے ہونٹوں پہ خاموشی مرے حالات پوشیدہ

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے