تخلص : 'میر'
اصلی نام : سید میر رستم علی
پیدائش : 31 Dec 1953 | امراوتی, مہاراشٹر
عارج میر کا شمار ودربھ کے ان شعراء میں ہوتا ہے جنہوں نے جب شعر کہنا شروع کیا تو جدید لہجہ ہی اپنایا۔ ان کا شعری مجموعہ ’’ناشنیدہ‘‘ 1997ء میں شائع ہوا۔ عارج میر نے نظمیں بھی کہی ہیں اور غزلیں بھی۔ دونوں میں جدید انداز فکر نمایاں ہے۔ وہ معاشرے میں پھیلی بدعنوانیوں اور فریب کاریوں پر کڑھتے ہیں اور اپنے دلی جذبات کو شعری پیکر میں ڈھالتے ہیں۔ انہوں نے نامانوس ترکیبوں کا استعمال بھی جابجا کیا ہے جس سے ان کی جدت طرازی کا اندازہ ہوتا ہے۔
عارج میر اردو ہائی اسکول و جونیر کالج وروڈ سے 30 اپریل 2012ء کو بحیثیت پرنسپل سبکدوش ہوئے۔