عابد ملک کا تعارف
زخم اور پیڑ نے اک ساتھ دعا مانگی ہے
دیکھیے پہلے یہاں کون ہرا ہوتا ہے
عابداللہ ملک،قلمی نام عابد ملک، میانوالی سے تعلق رکھنے والے خوبصورت لب و لہجے کے شاعر ۔ آج کل ملتان میں اردو لکچرر کے طور پر تدریس سے وابستہ ہیں ۔کافی عرصہ فارماسیوٹیکل سے وابستہ رہے ۔ اب ایک نجی ادارے سے وابستہ ہیں جو پاکستانی یوتھ کو گائیڈ کرنے کے حوالے سے کام کر رہا ھے۔