Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Abu Shabbar's Photo'

ابو شبّر

1988 | کاکوری, انڈیا

ابو شبّر کا تعارف

تخلص : 'ابو شبّر'

اصلی نام : محمد ظفر یاب خان

پیدائش : 01 Jul 1988 | شاہ جہاں پور, اتر پردیش

محمد ظفر یاب خان، قلمی نام ابو شبّر، یکم جولائی 1988ء کو شاہ جہاں پور، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔فی الحال کاکوری، لکھنؤ میں مقیم ہیں۔
ابو شبّر اردو ادب سے گہری وابستگی رکھنے والے سنجیدہ مزاج شاعر ہیں۔ تقریباً دو دہائیوں سے شعر و سخن کی دنیا میں سرگرم ہیں اور غزل، رباعی، نظم، تاریخ گوئی اور مرثیہ نگاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ عروض، بحور، اوزان اور تقطیع جیسے فنی مباحث پر اچھی دسترس رکھتے ہیں، جس کے باعث ان کے کلام میں فنی پختگی اور شعری شعور نمایاں نظر آتا ہے۔
ابو شبّرنے الیکٹرانکس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، شاعری کا ذوق اور شعری روایت انہیں خاندانی ورثے میں ملی۔ ان کے والد اور دادا دونوں صاحبِ فن شاعر رہے ہیں۔ شعری تربیت کے حوالے سے وہ اپنے والد اور چچا کے شاگرد ہیں، جن کی رہنمائی نے ان کے شعری سفر کو جِلا بخشی۔
اس وقت ابو شبّر اپنے والد کے شعری سرمایہ کو مرتب کرکے کتابی صورت میں پیش کرنے کے میں مصروف ہیں، جو اردو ادب کی خدمت کے سلسلے میں ایک قابلِ قدر کوشش ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے