aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Afzal Ahmad Syed's Photo'

افضال احمد سید

1946 | کراچی, پاکستان

پاکستان کے ممتاز ترین شاعروں میں سے ایک، اپنی تہہ دار شاعری کے لیے معروف

پاکستان کے ممتاز ترین شاعروں میں سے ایک، اپنی تہہ دار شاعری کے لیے معروف

افضال احمد سید کا تعارف

اصلی نام : افضال احمد سید

پیدائش : 28 May 1946 | غازی پور, اتر پردیش

LCCN :no00079942

افضال احمد سید جدید دور کے نامور شاعروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی شاعری کلاسیکل اور جدید انداز دونوں پر مشتمل ہے۔ وہ شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مترجم بھی ہیں، جنہوں نے کئی جدید مشہور ڈراموں اور ناولز کا اردو میں ترجمہ کیا۔

افضال احمد سید 1946ء میں غازی پور ، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ڈھاکہ میں تعلیم مکمّل کی۔ وہ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد کراچی چلے گئے ۔ افضال احمد سید نے شاعری 1976ء میں شروع کی اور اپنی نثری نظموں اور غزلوں کی بدولت اردو کی جدید شاعری میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا۔

ان کی نظموں کا پہلا مجموعہ "چھینی ہوئ تاریخ" 1984ء میں، دوسرا "دو زبانوں میں سزاے موت" 1990ء میں اور تیسرا "روکوکو اور دوسری دنیائیں" 1999ء میں شائع ہوا۔ ان کی غزلوں کا مجموعہ "خیمہ سیاہ" 1986ء میں شائع ہوا۔ موجودہ وقت میں یہ چار مجموعہ کلام اور ان پر مشتمل کلیات یکجا ہو کر "مٹی کی کان" 2009ء میں شائع ہو چکی ہے۔ وہ میر کے فارسی دیوان کا ترجمہ کر چکے ہیں اور اب وہ بطور لیکچرار حبیب یونیورسٹی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے