Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ahmad Muaz's Photo'

احمد معاذ

2002 | کہوٹہ, پاکستان

احمد معاذ کے اشعار

ترے پیچھے مسلسل بھاگنے سے

مری رفتار اچھی ہو گئی ہے

یہ امیری بھی ہے غریبی بھی

اس کے آفس میں جاب کرتے ہیں

تم تو یہ بتا دیتی ہو اتنی ہوں تمہاری

میں سوچتا رہتا ہوں کہ کتنا ہوں تمہارا

میں رزق محبت ہوں سو بٹتا ہوں برابر

جتنا بھی کسی کا ہوں میں اتنا ہوں تمہارا

کوئی فرصت سے مجھ کو دیکھتا اور

میں اپنے کام میں مشغول ہوتا

مجھ کو افلاس کے روٹھے ہوئے ماتھے کی قسم

بخت میں لکھی گئی نعمت اول تم ہو

وقت پہچان کراتا ہے کھرے کھوٹے کی

کام پڑ جائے تو لوگوں کا پتہ چلتا ہے

وہ بھی تیرے ہیں منتخب کردہ

جو ترا انتخاب کرتے ہیں

Recitation

بولیے