Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Amanullah Khalid's Photo'

امان اللہ خالد

روایت اور سماجی حقیقیت کے احساس کے ساتھ شاعری کرنے والوں میں شامل

روایت اور سماجی حقیقیت کے احساس کے ساتھ شاعری کرنے والوں میں شامل

امان اللہ خالد کے اشعار

ان کی تمنا میری کوشش باہم وعدے اور قسمیں

کچھ میری تقدیر کے صدقے باقی سب حالات کے نام

میں تجھے بھول نہ پایا تو یہ چاہت ہے مری

یاد رکھا ہے جو تو نے ترا احساں جاناں

وقت کی تیز ہواؤں نے عجب موڑ لیا

پھول سے ہاتھ جو تھے ان میں بھی پتھر نکلے

کتاب زیست میں باب الم بھی ہو محفوظ

سیاہ رات کا منظر سحر میں رکھا جائے

درد ایسا دیا احساس وفا نے ہم کو

نہ دوا نے ہی شفا دی نہ دعا نے ہم کو

رکو تو یوں کہ ٹھہر جائے گردش دوراں

چلو تو ایسے کہ سارے جہاں کو ساتھ لیے

جسے بھی دیکھو وہی اجنبی سا لگتا ہے

تمہارے شہر میں کوئی بھی آشنا نہ ملا

میں ہی تھا اک آنکھ نہ بھاؤوں وہ تو اب بھی یار ہیں تیرے

جن لوگوں نے تیرا چرچا بازاروں میں عام کیا

ہر در پہ اک بانگ لگاویں بھلا کرو بس بھلا کرو

ایک ہی شکوہ ایک ہی نالہ صبح کیا اور شام کیا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے