Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

امین ترمذی کے اشعار

تمام شہر گلے لگ گیا تو کیا حاصل

وہ ہم کو منہ جو لگائے تو عید ہو جائے

تم سے کہا تھا بام پہ مت جانا آج شام

دیکھا ناں سارے شہر کی تو عید ہو گئی

میں جب جب بھی کسی کاغذ پہ تیرا نام لکھتا ہوں

چمک تحریر سے اور مہک کاغذ سے آتی ہے

میں یہ آنکھیں بھی تری نذر تو کر دوں لیکن

تیری تصویر انہیں دیکھتی رہتی ہے بہت

کیا کہوں کیا سرور پایا ہے

جب سے وہ ہاتھ ہاتھ آیا ہے

سر بکف خود ہی میں مقتل میں چلا آیا ہوں

لوگ کہتے ہیں کہ وہ شوخ ہے شمشیر بکف

ژالہ باری سے خوف آتا ہے

ان کی آمد کہیں نہ ٹل جائے

ترکش و دام کی حاجت ہی نہیں ہے تم کو

تم ہو صیاد تو خود صید ہے فتراک بکف

جب ترا قامت شعلہ نما پہنچا سر بزم

سارے ہی شیخ کھڑے ہو گئے ایمان بکف

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے