عزیز حامد مدنی کا تعارف
تخلص : 'عزیز'
اصلی نام : عزیز حامد مدنی
پیدائش : 15 Jun 1922 | رائے پور, چھتیس گڑھ
وفات : 23 Apr 1991 | کراچی, سندھ
رشتہ داروں : قرۃ العین طارق (دادی)
LCCN :n83183390
وہ لوگ جن سے تری بزم میں تھے ہنگامے
گئے تو کیا تری بزم خیال سے بھی گئے
عزیز حامد نام اور مدنی تخلص تھا۔۱۵؍ جون ۱۹۲۲ء کو رائے پور(بھارت) میں پیدا ہوئے۔انگریزی ادبیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔تقسیم ہند کے بعد۱۹۴۸ء میں پاکستان آگئے۔کچھ عرصے تدریس اور صحافت کے پیشے سے وابستہ رہے۔ اس کے بعد نشریات کے محکمے سے وابستہ ہوگئے اور اسلام آباد میں کنٹرولر آف ہوم براڈ کاسٹنگ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ تمام زندگی مجرد گزاری۔انھیں گلے کا کینسر لاحق ہوگیا تھا اور اسی مرض میں ۲۳؍ اپریل ۱۹۹۱ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’چشم نگراں‘، ’دشت امکاں‘، ’نخل گماں‘، ’مژگاں خوں فشاں‘، ’جدید شعرائے اردو‘(جلد اول ودوم)۔انھوں نے جدید فرانسیسی نظموں کا ترجمہ بھی کیا ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:138
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n83183390