عزیز اللہ شیرانی کا تعارف
عزیز اللہ شیرانی 15 جون 1954 کو ٹونک، راجستھان میں الحاج حافظ حکیم اللہ کے گھر پیدا ہوئے۔ انھوں نے اردو میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی جب کہ بی ایڈ راجستھان یونیورسٹی اور ایم ایڈ ہماچل پردیش یونیورسٹی، شملہ سے کیا۔ ان کی تصنیفات کی تعداد تقریباً کچھ اس طرح ہے۔
(1)راجستھان میں اردو تراجم، (2)ادبیاتِ راجستھان، (3)کاوشِ قلم، (4)ادبی جائزے، (5)تذکرہ معاصر شعرائے ٹونک، (6)تحقیق و تفہیم، (7)ادراکِ ادب، (8)فکر و نظر، (9)اردو تعلیم کا جائزہ، (10)تبصراتی تجزیے، (11)حاجی محمد علی چودھری:قوم و ملت کا مسیحا، (12)سنگِ زر (افسانوی مجموعے)، (13)زخموں کے پھول (افسانوی مجموعے)، (14)وردان (افسانوی مجموعے)، (15)کامیابی کی کہانیاں (بچوں کے لیے)، (16)بندشوں کے درمیان (مترجمہ ڈرامے)، (17)آبشار (نظموں کے مجموعے)، (18) چہچہاہٹ (بچوں کے لیے)، (19)اردو درس و تدریس برائے بی ایڈ)، (20)بی ایس ٹی سی اردو، (21)آزمائشِ اردو، (22)تعمیرِ اردو، (23)اردو زبان کی تدریس، (24)آؤ ہم پڑھیں، حصہ اول دوم سوم برائے تعلیم بالغان کتب ثانوی درجات (درجہ 9 تا 12)، (25)اردو کا مراسلاتی نصاب برائے بی ایس ٹی سی (26) صحرا میں گلزار
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n89235639