Badr Wasti's Photo'

بدر واسطی

بدر واسطی کے اشعار

عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاں

گلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں

ہر شخص کو گمان کہ منزل نہیں ہے دور

یہ تو بتائیے کہ پتا کس کے پاس ہے

قاتل کی ساری سازشیں ناکام ہی رہیں

چہرہ کچھ اور کھل اٹھا زہراب گر پیا

آج کل تو سب کے سب ٹی وی کے دیوانے ہوئے

ورنہ بچے تو لیا کرتے تھے پاگل کے مزے

پھل دار درختوں نے رجھایا تو مجھے بھی

آزاد پرندوں کے لیے شاخ و ثمر کیا

لہو کا آخری قطرہ نچوڑنے پر بھی

تقاضے رینگتے رہتے ہیں رنگ و بو کے لئے

Recitation

aah ko chahiye ek umr asar hote tak SHAMSUR RAHMAN FARUQI

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS
بولیے