Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بلال اختر کا تعارف

اصلی نام : بلال احمد

پیدائش : 20 Apr 2000 | لیاقت پور, پنجاب

بلال اختر، جن کا اصل نام بلال احمد اور تخلص اخترؔ ہے، 20 اپریل 2000ء کو پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے موضع گلانی، ہیڈ ملکانی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے میں حاصل کی، بعد ازاں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے بی ایس اردو مکمل کیا۔
بلال اختر کی شاعری سادگی، داخلیت اور جذبے کی صداقت سے عبارت ہے۔ ان کا اسلوب بظاہر سہل مگر اثرآفرینی میں نہایت گہرا ہے، جہاں عشق، جدائی، تنہائی اور کرب جیسے موضوعات فطری روانی کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔ ان کے یہاں لفظوں کا غیر ضروری تصنع نہیں بلکہ محسوس اور حقیقی درد کی ایک ایسی کیفیت پائی جاتی ہے جو قاری کے دل میں اتر جاتی ہے۔ تکرارِ الفاظ، سادہ مگر بامعنی تراکیب اور خودکلامی کی فضا ان کی شاعری کو ایک منفرد آہنگ عطا کرتی ہے۔ بلال اختر روایت سے وابستگی برقرار رکھتے ہوئے ذاتی تجربے اور خالص احساسات کو جس انداز سے شعر میں ڈھالتے ہیں، وہ ان کی شاعری کو الگ شناخت بخشتا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے