Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ejaz Quraishi's Photo'

اعجاز قریشی

1964 | راول پنڈی, پاکستان

اعجاز قریشی کا تعارف

تخلص : 'اعجاز'

اصلی نام : اعجاز احمد قریشی

پیدائش : 27 May 1964 | راول پنڈی, پنجاب

نام: اعجاز احمد قریشی
قلمی نام: اعجاز قریشی
ولدیت: عبد الحمید قریشی
تاریخ پیدائش: 27 مئ 1964
جائے پیدائش: چک لالہ پاکستان
تعلیم: بی کام
گریجویشن کے بعد نیسلے پاکستان میں 1988 میں ملازمت اختیار کی اور 2015 میں Early Retirement لی۔ 

شاعری کا باقاعدہ آغاز: 1984 سے
فی زمانہ جائے سکونت: لاہور پاکستان
مشغلے: موسیقی ، اردو غزل کا مطالعہ، سیر و سیاحت

شاعری کی طرف رغبت: 
ننھیال میں کرشن نگر (اسلام پورہ) لاہور میں مشاعروں کی محفل سجا کرتی تھیں جس میں کلیم عثمانی، مظفر وارثی، مختاربخاری، استاد الاساتذہ زیبا ناروی اور دیگر شعراء شرکت کیا کرتے تھے۔ وہیں سے شوق سخن پیدا ہوا اور شعر کہنے کی جسارت کی۔

شاعری میں اصلاح:
ہمارے رشتہ کے نانا مختار بخاری اور استاد الاساتذہ زیبا ناروی نے ہمت بندھائی اور اشعار میں اصلاح فرمائی۔

مشاعروں میں شرکت:
کالج کے زمانے سے مشاعروں میں شرکت کا آغاز کیا اور پھر پاک ٹی ہاؤس لاہور میں ماہانہ مشاعروں میں مرحوم ظہیر کاشمیری اور شہزاد احمد مرحوم کی سرپرستی میں شرکت کی۔ کچھ مشاعرے مرحوم نصیرالدین نصیر کے ساتھ بھی پڑھے جو کہ استاد الاساتذہ زیبا ناروی مرحوم کے شاگرد تھے۔

زیادہ رجحان غزل کی طرف رہا اور داغ، خمار بارہ بنکوی اور نوح ناروی کی شاعری نے کافی متاثر کیا۔ زمانہ حال کے شعراء میں احمد فراز، شہزاد احمد اور ڈاکٹر پیر زادہ قاسم کی شاعری کو شوق سے پڑھا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے