فیض عالم بابر کا تعارف
فیض عالم بابر 1978ء میں کراچی میں پیدا ہوئے، جبکہ ان کا آبائی تعلق حضرو، ضلع اٹک سے ہے۔ شاعری میں "بابر" تخلص استعمال کرتے ہیں۔ان کا لہجہ بنیادی طور پر جدید ہے، تاہم وہ اپنی جدید فکری عمارت کو روایت کی مضبوط بنیادوں پر استوار کرتے ہیں۔ یہی امتزاج ان کی شاعری کو انفرادیت بخشتا ہے۔ اب تک ان کے دو شعری مجموعے ’’آپ کے لیے‘‘ اور ’’فکرِ کاہش‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2015221707