Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Faiz Alam Babar's Photo'

فیض عالم بابر

1978

فیض عالم بابر کے اشعار

111
Favorite

باعتبار

پاگل پن میں آ کر پاگل کچھ بھی تو کر سکتا ہے

خود کو عزت دار سمجھنے والے مجھ سے دور رہیں

دیکھتا ہے کون بابرؔ کس کا کیا کردار ہے

جس سے جو منسوب قصہ ہو گیا تو ہو گیا

تنگ ہوتا جائے گا دنیا کا تجھ پر دائرہ

جتنا اپنے آپ میں حساس ہوتا جائے گا

اک خواب ہوں لیکن مجھے حسرت میں بدل کر

آنکھوں میں نہیں دل میں جگہ دی ہے کسی نے

میرے اندر بھی خلا ہے تیرے اندر بھی خلا

اس خلا سے اس خلا تک ہے فضا تنہائی کی

ہر مسافر کو کب ملی منزل

ہر مسافر پہ کب غبار کھلا

راز مجھ پر کھل گیا ہے خالق و مخلوق کا

میں پکارے جا رہا ہوں اور خدا خاموش ہے

پاسبانی کرتے کرتے اس کی آنکھیں بجھ گئیں

عمر بھر جو خواہش تعمیر در کرتا رہا

جگہ جگہ تھے بھنور عشق کے سمندر میں

وہ خود بھی ڈوب گیا تھا مجھے بچاتے ہوے

میں خدا ہوں نہ کبھی مجھ کو خدا بننا ہے

مجھ میں وحدت کی کمی ہے تو کمی رہنے دو

منتقل ہوتا ہے لیکن وہ کبھی مرتا نہیں

جو صدائے کن سے پیدا ہو گیا تو ہو گیا

غزل کی نت نئے انداز سے تزئین کرتا ہوں

سخن دنیا میں غالبؔ کی طرح کا جدتی ہوں میں

یہ واہ واہ کی آواز سے کھلا بابرؔ

سخن وخن ہے تسلی ہنر ونر ہے فریب

Recitation

بولیے