Fareed Javed's Photo'

فرید جاوید

1927 - 1977 | کراچی, پاکستان

گفتگو کسی سے ہو تیرا دھیان رہتا ہے

ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلم کا

طرب کا رنگ محبت کی لو نہیں دیتا

طرب کے رنگ میں کچھ درد بھی سمو لیں آج

ہمیں بھی اپنی تباہی پہ رنج ہوتا ہے

ہمارے حال پریشاں پہ مسکراؤ نہیں