Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

فضا جالندھری

1905 - 1968 | پاکستان

فضا جالندھری کا تعارف

تخلص : 'فضا'

اصلی نام : سید دل محمد

پیدائش : 27 Jul 1905 | جالندھر, پنجاب

وفات : 17 Jun 1968 | خانیوال, پنجاب

فضا 27 جولائی 1905 کو جالندھر میں پیدا ہوئے ۔ اصل نام سید دل محمد تھا ۔ پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ۔ طالب علمی کے زمانے سے ہی شعر کہنے لگے تھے ۔ ریاض خیر آبادی اور جلیل مانک پوری سے کلام پر اصلاح لی ۔ اس کے بعد دل شاہجہاں پوری کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا۔  تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کرگئے۔ فضا کی غزلیں ہندوستان اور پاکستان کے مؤقر ادبی رسالوں میں تسلسل کے ساتھ چھپتی تھیں اور اپنے کلاسیکی رچاؤ کی بنا پر بہت دلچپسی کے ساتھ پڑھی جاتی تھیں۔ فضا کا شاید کوئی مجموعہ کلام شائع نہیں ہوا ۔ ان کے ساتھ بد قسمتی یہ ہوئی کہ مشرقی پنجاب کے ہنگاموں میں ذاتی کتب خانے کے ساتھ ان کے تین دیوان بھی ضائع ہوگئے تھے۔ 17 جون 1968 کو انتقال ہوا ۔ 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے