Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Habeeb Nadeem's Photo'

حبیب ندیم

1976 | عمان

شاعر، افسانہ نگار اور صحافی

شاعر، افسانہ نگار اور صحافی

حبیب ندیم کا تعارف

تخلص : 'حبیب'

اصلی نام : ندیم لسنے

پیدائش : 06 May 1976 | مہاراشٹر

حبیب ندیم (اصل نام: ندیم لسنے) 06 مئی 1976 کو مروڈ جنجیرہ، ضلع رائے گڑھ (مہاراشٹر، ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبار سے میکانیکل انجینئر ہیں اور گزشتہ دو دہائیوں سے مسقط، عمان میں مقیم ہیں، مگر ان کی شناخت کا اصل حوالہ اردو کا تخلیقی ادب ہے۔
انہوں نے ۲۰۰۲ میں اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا اور رفتہ رفتہ شاعری، افسانہ نگاری اور صحافت کے میدان میں اپنی ایک الگ پہچان قائم کی۔ ان کا شعری مجموعہ ”خیالوں کے دریچے سے“ (2025) اور مضامین و اداریہ کا مجموعہ ”لفظ لفظ اردو سفر“ (2021) اہلِ ادب میں پذیرائی حاصل کر چکے ہیں، جب کہ ان کی غزل ا ایک میوزک البم ”نوازش“ میں بھی شامل کی جا چکی ہے۔
حبیب ندیم کو معروف شاعر منظر خیامی سے اصلاح و رہنمائی حاصل رہی ہے جس نے ان کے شعری ذوق کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ادبی خدمات کے ضمن میں وہ مختلف اخبارات و رسائل سے وابستہ رہے ہیں اور اس وقت پندرہ روزہ ادبی اخبار ”اردو سفر“ کے مدیرِ اعلیٰ ہیں۔ ان کے کلام اور مضامین ملک و بیرونِ ملک کے متعدد معتبر اخبارات وجرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
ان کو ”پاسبان شعر و ادب کوکن“ کی جانب سے نوخیز شاعر ایوارڈ اور ”اردو ونگ مسقط“ کی طرف سے 2023 کا ادبی ایوارڈ عطا کیا جا چکا ہے جو ان کی ادبی خدمات کا اعتراف ہے۔

Recitation

بولیے