حمزہ حسام کا تعارف
حمزہ حسام (تخلص: حسامؔ) 22 نومبر 2001 کو علی پور، ضلع مظفرگڑھ، جنوبی پنجاب (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ وہ نوجوان اردو شاعر ہیں جن کی شاعری سادہ، پُرخلوص اور جذبوں کی مؤثر ترجمانی کے لیے پہچانی جاتی ہے۔ انہوں نے مختلف جامعات، ادبی انجمنوں اور مشاعروں میں اپنا کلام پیش کیا، جہاں انہیں خوب پذیرائی حاصل ہوئی اور متعدد اعزازات و اسناد سے نوازا گیا۔ ان کا کلام یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی مقبول ہے۔ وہ اپنے پہلے شعری مجموعے کی تکمیل میں مصروف ہیں، جو جلد منظرِ عام پر آئے گا۔