ہلال رضوی کا تعارف
ہلال رضوی رامپوری دور حاضر کے نامور مزاحیہ شاعر سید حسن مہدی ہلال رضوی مرحوم کا نام نامی اردو کے مزاحیہ شعرا میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ وہ سالہا سال تک برصغیر کے شاعروں میں قہقہے بکھیرتے رہے۔ نہایت شریف، سنجیدہ اور وضع دار انسان تھے۔ شوخی و ظرافت ان کے مزاج کا جز بن چکے تھے۔ رام پور میں پیدا ہوئے اور وہیں کی سرزمین میں ابدی نیند سو رہے ہیں۔