Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جبار واصف کا تعارف

پیدائش : 13 Jul 1975 | رحیم یار خان, پنجاب

جبار واصف ۳۱ جولائی 1975 کو رحیم یارخان (پنجاب ) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصلی نام عبدالجبار ہے۔1996 میں ماسٹر آف کامرس کیا اور عملی زندگی کا آغازاپنے ذاتی کمپیوٹر کالج سے کیا بعدازاں بسلسلہ ملازمت دبئی میں تین سال مقیم رہے۔ پاکستان واپسی پرچند برس ملتان میں بھی مقیم رہے۔ نان ونمک کی غرض سے مختلف بین الاقوامی آئل کمپنیوں کے ساتھ منسلک رہے اور تاحال ایک بین الاقوامی جرمن آئل کمپنی میں بطورریجنل مینجر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔ ان کے آبا و اجداد ریاست کپور تھلہ سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اور رحیم یارخان شہر کوا پنا مسکن بنایا۔والد نجی شعبہ میں ملازم تھے۔1997 میں بائیس برس کی عمر میں انہیں والد کی وفات کا دُکھ جھیلنا پڑا جس نے اُن کی شاعری پر اپنے گہرے نقوش چھوڑے۔
جبّار واصف بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں لیکن انہوں نے کئی جدید اوریادگار نظمیں لکھیں۔ بلاشبہ جبّارواصف کا شمار اُن نابغہ روزگار شعراء میں ہوتا ہے جو غزل اور نظم دونوں پر یکساں دسترس رکھتے ہیں۔انسانی رشتوں اورزندگی کی حقیقتوں سے جڑی اُن کی شاعری کودنیا بھر کے سنجیدہ ادبی حلقوں میں بہت سراہا جاتا ہے۔اُنہوں نے نایاب موضوعات پربہت سی ہی منفرد لہجے کے اشعار اورلازوال نظمیں لکھیں جن میں سُنو بیٹی، دوست شکاری، آدھا ایمان، اُبلاانڈا، ناتمام، صدر جی، انصاف نچایا جاتا ہے،زندگی، مقتل، لَمس، پیشکش ، ہراس، نارسائی سمیت کئی طویل اور مختصرنظمیں شامل ہیں جو موضوعات کی انفرادیت،جذبوں کی حساسیّت اور لہجے کی تاثیر میں اپنی مثال آپ ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے